
سائنس میں تحقیقی شواہد
جب ڈاکٹر اور سائنسدان صحت سے متعلق فیصلے کرتے ہیں، تو وہ تحقیق سے حاصل ہونے والے "شواہد” (Evidence یا ثبوت) پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن ہر ثبوت ایک جیسا مضبوط نہیں ہوتا-کچھ زیادہ قابلِ اعتماد اور مضبوط ہوتے ہیں۔ اسی لیے ماہرین نے ایک نظام بنایا جسے "لیولز آف ایویڈنس” (Levels of Evidence) کہا جاتا ہے۔ اس نظام سے ڈاکٹرز، محققین اور مریض سب کو یہ سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے کہ کون سی تحقیق سب سے زیادہ قابلِ بھروسہ ہے۔