
نیند کیا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنی زندگی کا تقریباً ایک تہائی حصہ نیند کی حالت میں گزارتے ہیں؟ جس میں آپ بظاہر کچھ نہیں کر رہے ہوتے. لیکن اصل سوال یہ ہے کہ نیند آخر ہے کیا چیز، اور یہ ہماری صحت کے لیے اتنی ضروری کیوں ہے؟ نیند ہماری جسمانی صحت، دماغی سکون اور مجموعی طور پر ایک اچھی زندگی گزارنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آئیے نیند کے ان بنیادی رازوں کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ نیند کو اہمیت دینا سب سے زیادہ فائدہ مند کیوں ہے۔